صنف آہن کی آخری قسط سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنف آہن کی آخری قسط سینیما میں ریلیز کی جائے گی
صنف آہن کی آخری قسط سینیما میں ریلیز کی جائے گی

پاکستان کے مشہورو معروف ڈرامے ‘صنف آہن’ کی آخری قسط عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ڈرامہ سیریل ‘صنف آہن’ جو کہ لیڈی کیڈٹ پر مبنی سب سے بڑا ٹیلی ویژن پراجیکٹ ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں سجل علی، کبریٰ خان، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، رمشا خان اور یشالی تاشیہ کالیداسا شامل ہیں۔

نجی میڈیا کے مطابق خواتین پر مبنی ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آخری قسط عیدالاضحیٰ کے بعد ملک بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی تاہم اس کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید کے پروڈیوس کردہ اس ڈرامے کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے بعدازاں ڈرامے کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز میں واپسی کی وجہ بتادی

مزید برآں ڈرامہ سیریل صنف آہن درحقیقت پر مبنی ڈرامہ ہے جس میں خواتین کی بہادری کو دکھایا گیا ہے اور یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے کے حوالے سے زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ وہ اسے حقیقت سے بہت قریب محسوس کرتے ہیں کیونکہ اس کی کہانی دیگر ڈراموں کے برعکس بہت مختلف ہے۔

Related Posts