سوشل میڈیا پر قاسم سوری اور دوست مزاری کے مابین لفظی جنگ چھڑ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر قاسم سوری اور دوست مزاری کے مابین لفظی جنگ چھڑ گئی
سوشل میڈیا پر قاسم سوری اور دوست مزاری کے مابین لفظی جنگ چھڑ گئی

اسلام آباد / لاہور: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے مابین ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے پر واشگاف الفاظ میں شدید تنقید کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا کہ میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ہے۔ میں آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔ عمران خان مجھ پر چاہے غداری کا لیبل لگا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جو شخص عمران خان کو چھوڑ جائے ملک کا غدار بن جاتا ہے۔مریم اورنگزیب

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم سوری بننے کیلئے خون میں وفا، بہادری، جذبہ، دھرتی سے محبت، غلامی سے نفرت اور ذہنی آزادی ہونی چاہئے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ قاسم سوری بننے کیلئے زندہ ضمیر چاہئے۔ آپ نے ووٹ اور ڈپٹی اسپیکر شپ عمران خان کے نام پر لی اور ضمیر فرنگیوں کے غلاموں کو بیچ دیا؟ آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔

خیال رہے کہ قاسم خان سوری نے تحریکِ انصاف حکومت کی منشاء کے مطابق 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد مسترد کردی تھی۔ اس کے مقابلے میں دوست محمد مزاری نے 6 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جو پی ٹی آئی کی مرضی کے خلاف تھا۔

Related Posts