جو شخص عمران خان کو چھوڑ جائے ملک کا غدار بن جاتا ہے۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو شخص عمران خان کو چھوڑ جائے ملک کا غدار بن جاتا ہے۔مریم اورنگزیب
جو شخص عمران خان کو چھوڑ جائے ملک کا غدار بن جاتا ہے۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو شخص عمران خان کو چھوڑ جائے، ملک کا غدار بن جاتا ہے، جس بھونڈے انداز میں حکومت تحلیل کی گئی، کسی آمر نے بھی ایسا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ایک صحافی پر کہے گئے تضحیک آمیز جملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک شخص کے تکبر نے پورے ملک کو یرغمال بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

عامر لیاقت نے عمران خان کے کونسے راز کھولنے کی دھمکی دی؟

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک آئین شکن شخص جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر آمرانہ اقدامات اٹھا رہا ہے کیونکہ وہ فاشسٹ اور اس کی ذہنیت آمرانہ ہے۔ ملک کی تاریخ میں کسی ڈکٹیٹر نے یہ کام نہیں جس بھونڈے انداز سے عمران خان نے سویلین مارشل لاءلگایا۔

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ جو شخص ان کو چھوڑ جائے، وہ ملک کا غدار ہے۔ انہوں نے ملک کے آئین کے ساتھ اتنا بڑا کھلواڑ کیا کہ ملک کو ساڑھے تین سال دونوں ہاتھوں سے لوٹا، بے روزگار اور غریب کیا۔ انہوں نے معیشت کو تباہ کردیا۔

سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی سطح آج 16 فیصد پر ہے۔ حکومت نے عوام کو بے روزگار کردیا۔ آج پانچ دن ہو گئے ہیں۔ ملک کو ایک ضدی شخص کی ریشہ دوانیوں کا سامنا ہے۔ آج ڈالر کی قیمت 190 سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹے شخص نے این ایس سی کا سہارا لیتے ہوئے 197 اراکینِ اسمبلی کو غدار کہا۔ اپوزیشن کا ایک ہی مقصد تھا کہ عمران خان گھر جائے اور اللہ کے فضل و کرم سے پاکستانی عوام کو یہ خوشخبری مل گئی کہ عمران خان وزیر اعظم نہیں ہیں۔ 

Related Posts