پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام نے وزارت خزانہ سے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 6 جاری منصوبوں کیلئے 6ارب 60 لاکھ روپے سے زائد رقم مانگ لی ہے۔
پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ (پی ایس ڈی) پروگرام کے دستیاب دستاویز کے مطابق 6 جاری منصوبوں کی کل لاگت 27 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ترجمان پی ایس ڈی پی کے مطابق فنانشل انکلوژن کے جاری ترقیاتی منصوبے کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم طلب کی گئی ہے۔
مزید برآں وفاقی حکومت کے پالیسی فریم ورک منصوبے کیلئے 5 کروڑ 11 لاکھ روپے، فیڈرل آڈٹ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 13 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کی رقم طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی میٹنگز کا آغاز، پی سی بی کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز زیر غور