اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اکثریت کو غدار کہا جارہا ہے، ہم نے امریکہ سے پورے ملک کیلئے معافی منگوانئی، آپ نے معافی کیوں نہیں منگوائی،پنی کرسی کو بچانے کیلئے لوگوں کو غدار کا لقب دیناٹھیک نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نیھ کہاکہ پیپلز پارٹی کا میڈیا کا ساتھ رہتا ہے،فواد چوہدری نے چند صحافیوں سے بدتمیزی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والو پورا قوم آپ سے سوال پوچھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ تھوڑا حوصلہ پیدا کریں،اب آپ اپنا غصہ میڈیا کے خلاف کررہیں ہیں،پیکا جیسے کالے قوانین۔ کے خلاف ہم کھڑے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ طوفان بدتمیزی کا بھرپور مذمت کرتے ہیں،رول اینڈ لاء کی بات کرتے ہیں۔
اس فیصلے کی بنیاد پر پاکستان کا مستقبل بچا سکیں گے۔ شیری رحمن نے کہاکہ ریفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا،ہر قسم کی باتیں کی جارہی ہیں،ہم اکثریت کی نمائندگی کررہے ہیں،اور آپ اکثریت کو غدار کہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تین اپریل کو تین بجے تک ہمارے پاس کوئی نوٹس نہیں آتا،ہم نے امریکہ سے پورے ملک کیلئے معافی منگوائی،انہوں نے کیوں امریکہ سے معافی نہیں منگوائی۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ صفہ اول میں کھڑی ہے،یہ میڈیا کا دور ہے بھائی۔ شیری رحمان نے کہاکہ یہ تحریک انتشار ہیں،آج سے انکا نام تحریک انتشار ہے۔ انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب کہتے تھے دباؤ سہ سکتے ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پوری قوم کی نظریں سپریم کی طرف ہیں،آج ہمیں غدار وطن کہا جاتا ہے،اگر ہم غدار وطن ہیں تو ہمارا ٹرائل کیوں نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،امید ہے آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ فیصلہ دیگی۔ انہوں نے کہاکہ ا پنی کرسی کو بچانے کیلئے لوگوں کو غدار کا لقب دیناٹھیک نہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان اب تک دندناتا پھررہا ہے، کوئی اور ہوتا تو پھانسی پر جھول گیا ہوتا، مریم نواز