نگراں وزیراعظم کا معاملہ، شہباز شریف نے صدر مملکت کو خط بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگراں وزیراعظم کا معاملہ، شہباز شریف نے صدر مملکت کو خط بھیج دیا
نگراں وزیراعظم کا معاملہ، شہباز شریف نے صدر مملکت کو خط بھیج دیا

اسلام آباد: سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بدھ کو صدر مملکت عارف علوی کو عبوری وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر خط لکھا۔

شہباز شریف نے خط میں کہا کہ عبوری وزیر اعظم یا حکومت کا نام دینے کا عمل غیر آئینی ہے کیونکہ تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کے سپیکر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں پہلے ہی چیلنج کیا جا چکا ہے اور صدر یا وزیر اعظم کا ہر قدم سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔

اس سے قبل صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف دونوں کو خط لکھا تھا جس میں عبوری وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپنے نامزد کردہ امیدواروں کے لئے نام مانگے گئے تھے۔

نگراں وزیر اعظم کا تقرر صدر پاکستان آئین کے آرٹیکل 224(1A) کے مطابق موجودہ وزیر اعظم اور سبکدوش ہونے والے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کریں گے۔

شہباز شریف نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: عمران خان اب تک دندناتا پھررہا ہے، کوئی اور ہوتا تو پھانسی پر جھول گیا ہوتا، مریم نواز

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو اپنا عبوری وزیراعظم نامزد کیا تھا۔

Related Posts