کراچی: سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری سامنے آگئی، شرائط میں مزید نرمی کردی گئی۔ سعودی سفارتخانہ کی جانب سے عمرہ ادائیگی سے متعلق نیا سرکلر جاری کر دیا گیا۔
سعودی حکومت کی جانب سے تمام عمرہ آپریٹر ایجنسیز اور ائیرلائینز کو جاری سرکلر میں کہا گہا ہے کہ اب 40 سال سے کم عمر کے مرد حضرات بغیر فیملی کے عمرہ ادا کر سکیں گے۔
خواتین کو عمرہ کی غرض سے گروپ کی صورت میں جانے کی بھی اجازت ہوگی،خواتین بغیر محرم سعودی عرب عمرے کی غرض سے جا سکیں گی اسکے علاوہ بغیر محرم خواتین پر سے گروپ کی شرط بھی ہٹا دی گئی ہے۔
45سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جا سکیں گے جبکہ 45 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد نماز تراویح کی ادائیگی