اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی، کابینہ ڈویژن نے سابق وزراء اور مشیروں کو سرکاری گاڑیاں فوری طور پر واپس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ معاونینِ خصوصی کو بھی یہی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیبنٹ ڈویژن نے تمام سابق وزراء، معاونینِ خصوصی اور مشیران کو تحریری احکامات جاری کردئیے۔ ہدایت کی گئی کہ تمام حکام اپنے زیرِ استعمال سرکاری گاڑیاں متعلقہ وزارتوں اور محکمہ جات کے حوالے کردیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے لیٹر گیٹ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا