پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت و معروف اداکارہ سارہ خان نے اداکاراحد رضا میر کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
حال ہی میں سارہ خان کا احد رضا میر کے ہمراہ ہم ٹی وی پر ڈرامہ سیریل ‘ہم تم’ نشر ہورہا ہے جس میں احد رضا میر کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سارہ خان، جنید خان، احد رضا میر اور رمشا خان شامل ہیں۔
گزشتہ دنوں سارہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ احد رضا میر نے ڈرامے کے سیٹ کے دوران ویڈیو کال پر میری بیٹی عالیانہ کا انٹرویو کیا تھا، انہوں نے بیٹی سے سوال کیا تھا کہ مما کیسےآپ کا خیال رکھتی ہیں؟
View this post on Instagram
A post shared by ~???????????????????????????????????????????????????????????? (@mishalsparks)
سارہ خان کا کہنا تھا کہ احد رضا میر نے اُن سے کہا تھا کہ وہ سب سے پہلا انٹرویو اداکارہ کی بیٹی کا ہی کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:اریبہ حبیب کی وائرل ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید
مزید برآں انٹرویو میں سارہ خان نے کہا کہ جب بھی وہ ویڈیو کال کرتی ہیں تو ادکارہ رمشا خان اُن کی بیٹی سے ضرور بات کرتی ہیں اور ہمیشہ اصرار کرتی ہیں کہ وہ بیٹی کو ڈرامے کے سیٹ پر ضرور لے کر آئیں۔
View this post on Instagram
A post shared by ~???????????????????????????????????????????????????????????? (@mishalsparks)