شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی: شہرقائد میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور اس وقت شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی کرنل ساتھی سمیت گرفتار

مزید برآں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے گرم موسم کی وجہ سے شہریوں کو گھروں سے صرف ضرورت کے تحت نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔

Related Posts