کراچی پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی کرنل ساتھی سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ، 2 کروڑ سے زائد رقم چوری ہوگئ
کراچی، پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق

شہر قائد میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں حساس ادارے کا جعلی کرنل اپنے ساتھی جعلی انسپکٹر سمیت گرفتار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریٹنڈنٹ پولیس سٹی کراچی علی مردان کے مطابق گرفتار ملزم امداد عرف عمران خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا رہا۔ گرفتار ملزم کا ساتھی محمد سیفل بھی خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر متعارف کرواتا تھا۔

ملزم امداد سینئر پولیس افسران کو حساس ادارے کا کرنل متعارف کروا کر زمینوں پر قبضوں کے گروہوں کو سپورٹ کرتا تھا۔ ملزمان اورنگی ٹاؤن کے رہائشی احتشام سے ضرورت کے مطابق اداروں کے جعلی کارڈ بنواتے رہے۔

ایس پی سٹی علی مردان کے مطابق ملزمان کے 2 ساتھیوں احتشام اور امام بخش میرالی کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ورلڈکپ کا بدلہ لینے میں ناکام، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے جیت لیا

مزید برآں گرفتار ملزم امداد نے جعلی کرنل بن کر مختلف خاندانوں کو مرعوب کر کے اب تک 7 شادیاں کیں۔ ملزم ممکنہ سسرالیوں کو بھی حساس ادارے کا افسر متعارف کرواتا تھا، دبدبہ ہونے کی وجہ سے مختلف خاندان اس سے رشتہ کرنے میں فخر محسوس کرتے تھے، بعد ازاں راز کھلنے پر اس کی چار بیویاں طلاق لے چکی ہیں۔

Related Posts