وزیراعظم عمران خان کا پرویز الٰہی سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کا پرویز الٰہی سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان کا پرویز الٰہی سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران اراکین پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وہ صوبائی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے بھی خطاب کریں گے۔

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا، اجلاس 6 اپریل بروز بدھ کو ہونا تھا تاہم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے مقابلہ ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنے ایم پی ایز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ منحرف قانون سازوں پر آرٹیکل 63(اے) کا اطلاق کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کردیا گیا

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں پارٹی قانون سازوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ عثمان بزدار کے متبادل کی تقرری کے لیے آئندہ انتخابات میں پرویز الٰہی کو ووٹ دیں۔

Related Posts