عمران خان نے امریکی بھکاریوں کے ارمانوں پر پانی پھیرا ہے،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان
امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکی بھکاریوں کے ارمانوں پر پانی پھیرا ہے۔

بلاول زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بلاول صبر کریں اگلے الیکشن میں آپ کو تارے دکھائیں گے۔ بلاول غمزدہ ہیں کیونکہ انہیں سہری میں امریکی پراٹھے نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نانا کے آئین پر ناز کرتے ہیں مگر پاسداری کیلئے تیار نہیں، بلاول کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنا چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں ضمیر خریدتے وقت نانا کا آئین یاد نہیں آیا، پی پی کو قومی اسمبلی کے بعد اب سندھ میں سرپرائز دیں گے۔

خرم شیر زمان نے کہاکہ وزیراعظم کی کردار کشی کرنے والوں کی بدکاریاں عیاں ہوچکی ہے، بلاول صبر کریں اگلے الیکشن میں آپ کو تارے دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزارتِ بحری امور کی کامیابیوں کی فہرست طویل ہے۔علی زیدی کا الوداعی پیغام

خرم شیر زمان نے کہاکہ عمران خان نے امریکی بھکاریوں کے ارمانوں پر پانی پھیرا ہے، آملکر کھاتے ہیں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

Related Posts