منظر صہبائی کی شادی کو دو سال مکمل، سالگرہ کیسے منائی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منظر صہبانی کی شادی کو دو سال مکمل، سالگرہ کیسے منائی؟
منظر صہبانی کی شادی کو دو سال مکمل، سالگرہ کیسے منائی؟

شوبز انڈسٹری کا معمر ترین جوڑا اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد کی شادی کو دو برس مکمل ہوگئے۔

گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منظر صہبائی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر ثمینہ احمد کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آج ہماری شادی کی دوسری سالگرہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MANZAR SEHBAI (@manzarsehbai)

یاد رہے کہ سال 2020 میں کورونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔

70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔

دریں اثناء سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد کے مشہور ڈراموں میں الف نون، بول میری مچھلی، انگار وادی، پانی جیسا پیار، آخری بارش، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، تعلق، نور بانو، میرے ہمدم میرے دوست اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاست میں مذہب کو لانے کی کیا ضرورت ہے؟ نور بخاری ناراض

اداکارہ کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کر چکی ہے۔

دوسری جانب منظر صہبائی بھی پاکستان کی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار ہیں اور نامور شاعر سرمد صہبائی کے بھائی ہیں۔

منظر صہبائی نے پاکستانی فلموں بول، زندہ بھاگ اور ماہِ میر میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔

Related Posts