اگر ہم نے غداری کی ہے تو ڈی جی آئی ایس آئی ثبوت لائیں، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر ہم نے غداری کی ہے تو ڈی جی آئی ایس آئی ثبوت لائیں، شہباز شریف
اگر ہم نے غداری کی ہے تو ڈی جی آئی ایس آئی ثبوت لائیں، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ڈی جی آیس آئی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم غدار ہیں تو ثبوت سامنے لائیں۔

صدر ن لیگ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیا آرمی چیف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس دیکھے اور دستخط کیے، کیا کمیٹی نے منٹس کی منظوری دی کہ بیرونی سازش ہوئی اور ہم غدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 192 ارکان اسمبلی کو آرٹیکل 5 کے حوالے سے غدار قرار دیا گیا، کیا اب غدار اور وفا دار کی بحث شروع ہوگی۔

شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد میں نے اپنی ذات کیلئے جمع نہیں کرائی تھی بلکہ غربت سے پسی عوام کیلئے متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے، جب اپنی ذات کی بات آتی ہے تو عمران خان ہر چیز کو قربان کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حامد میر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 7 ملین سے تجاوز کر گئی

اُن کا کہنا تھاکہ جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کی صفت میں ہے، یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا ریپبلک بن جائے گا، ہم نے یہ جرم نہیں کیا تو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

مزید برآں شہباز شریف نے کہا کہ صدر، وزیراعظم نے آئین کو توڑا، پامال کیا گیا ، صدر نے اپنا مائنڈ اپلائی کیے بغیر سمری منظور کرلی۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کی متفقہ رائے ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

Related Posts