پاکستان کے سینیئر و معروف صحافی حامد میر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 7 ملین سے تجاوز کرگئی۔
حامد میر پاکستان کے ایک معروف صحافی، کالم نگار اور مصنف ہیں ۔ لاہور میں پیدا ہونے والے حامد میر نے ابتدا میں صحافت کا آغاز اخبارات سے کیا تھا اور بعد میں وہ ٹیلی ویژن پرواگرامز بھی کرنے لگے۔
حامد میر اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی اخبارات میں بھی کالم لکھتے ہیں بعدازاں وہ قومی اور بین الاقوامی مسائل پر اپنے تبصروں کیلئے جانے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ حامد میر پر دوقاتلانہ حملے بھی ہوچکے ہیں ، تین بار اُن کے ٹیلی ویژن پرواگرامز پر پابندی بھی لگ چکی ہے، آزادی صحافت اور انسانی حقوق کے لیے اپنے مؤقف کی وجہ سے دو بار ملازمت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ حامد میر دنیا کہ وہ واحدصحافی ہیں جنہوں نے 11 ستمبر کے حملوں کے بعد اسامہ بن لادن کا انٹرویو کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:افسوس ہماری سپریم کورٹ بھی نیوٹرل نہیں ہے، جاوید ہاشمی