اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے ایک سال کیلئے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کے قرض کو ری شیڈول کردیا ہے جس سے حکومت کو قرض کی ادائیگی میں آسانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک زرِ مبادلہ کے ذخائر میں استحکام لانے کیلئے مزید قرض کا تقاضا کرچکا ہے۔ ملک کے ذخائر گزشتہ 14روز میں 25فیصد تک کم ہوئے ہیں جس سے پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کا تجارتی خسارہ 35 ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا