سندھ ہائیکورٹ 3شہریوں کو بازیاب نہ کرانے پر ڈی ایس پی سکھن پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائیکورٹ 3شہریوں کو بازیاب نہ کرانے پر ڈی ایس پی سکھن پر برہم
سندھ ہائیکورٹ 3شہریوں کو بازیاب نہ کرانے پر ڈی ایس پی سکھن پر برہم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 3 شہریوں کو بازیاب نہ کرانے پر ڈی ایس پی سکھن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں انہیں نااہل قرار دے دیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کیا خیبر پختونخوا جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے سکھن سے 3 شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی جبکہ اس سے قبل عدالت نے پولیس کو خیبر پختونخوا کے حراستی مرکز جا کر شہریوں کو تلاش کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجگور، نوشکی دہشتگرد حملوں کے سہولت کار کراچی سے گرفتار

 بازیابی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ چیک کیوں نہیں کیا؟ بس یہاں سے بیٹھ کر خط لکھتے رہے؟ کیا خیبر پختونخوا جانے کیلئے ویزہ لگوانا پڑتا ہے؟ ڈی ایس پی ذوالفقار نے بتایا کہ ایک نہیں، کئی حراستی مرکز ہیں۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دئیے کہ پانچ ماہ میں 3 شہریوں کا سراغ نہیں لگا سکے؟ آپ ایک چھوٹا سا کام نہیں کرسکے؟ 14 روز میں تو قتل کی تحقیقات مکمل کرنی ہوتی ہیں۔ آپ لوگ محکمے سے مراعات، پیٹرول، تنخواہ یا گاڑی نہیں لیتے؟

عدالت نے لیگل اے آئی جی کو ہدایت کی کہ آئی جی سندھ سے کہیں اس بندے کو اب پوسٹنگ نہ دیں۔ یہ بندہ تو پولیس کا اہل ہی نہیں ہے۔بعد ازاں عدالت نے بازیابی سے متعلق رپورٹ 10 مئی کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔ 

Related Posts