وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کیلئے آج لاہور پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کیلئے آج لاہور پہنچیں گے
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کیلئے آج لاہور پہنچیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے آج لاہور پہنچیں گے جہاں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہوئے تھے جبکہ سابق گورنر چوہدری محمد سرور کو برطرف کیا گیا تھا۔ عمر سرفراز چیمہ کو 2 روز قبل ہی گورنر پنجاب بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدم اعتماد، وزیر اعظم کے خلاف غیر ملکی سازش کے ثبوت نہ مل سکے

وزیر اعظم عمران خان سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور نئے گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ وزیر اعظم کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد سے ملک کی سیاسی صورتحال میں واضح تبدیلیاں آئیں۔ پنجاب میں سردار عثمان بزدار کے استعفے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی ق لیگ اور پی ٹی آئی جبکہ حمزہ شہباز ن لیگ کی جانب سے وزیر اعلیٰ بننے کے امیدوار ہیں۔

قبل ازیں رکنِ پنجاب اسمبلی و سابق سینئر وزیر علیم خان نے وزیر اعظم، خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور ان کی قریبی دوست فرح خان پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ آفس کا کہنا تھا کہ علیم خان کو اپنے الزامات پر شرم آنی چاہئے۔ 

Related Posts