علیم خان کو بے بنیاد الزامات لگانے پر شرم آنی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ آفس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علیم خان کو بے بنیاد الزامات لگانے پر شرم آنی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ آفس
علیم خان کو بے بنیاد الزامات لگانے پر شرم آنی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ آفس

لاہور: رکنِ پنجاب اسمبلی علیم خان کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعظم عمران خان اور خاتونِ اول پر لگائے گئے الزامات پر وزیر اعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ علیم خان کو بے بنیاد الزامات لگانے پر شرم آنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیرِ اعلیٰ آفس نے کہا کہ علیم خان نے پنجاب حکومت پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جن میں کوئی سچائی نہیں۔ تقرر و تبادلے میرٹ پر ہوتے ہیں۔ فرح خان کے تقرر و تبادلوں میں کردار کی بات من گھڑت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

علیم خان کا سابق وزیر اعلیٰ بزدار پر پیسے لے کر تبادلے کرانے کا الزام

ترجمان وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ علیم خان کو بے سروپا الزامات پر شرمندہ ہونا چاہئے۔ صوبے میں تبادلے اور تقرر صلاحیتوں اور میرٹ ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ہوتی ہے۔ آج تک سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تقرر یا تبادلوں میں مداخلت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے خریدوفروخت کی اور جو اب بھی کر رہے ہیں، قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بے داغ کردار کے مالک ہیں تاہم وزیر اعلیٰ آفس بے بنیاد الزام تراشی پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے کہا کہ پنجاب میں تبادلے صرف پیسے لے کر ہوتے ہیں۔ بزدار حکومت میں ڈی سی لگوانے کیلئے 3 کروڑ روپے لیے گئے۔ مجھے اپنے پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما ہونے پر افسوس ہے۔ 

Related Posts