اسٹاک مارکیٹ میں 1250.07 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 1250.07 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 1250.07 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔

آج کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہوئی چھائی رہی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی گہما گہمی کے باعث بدترین مندی کی صورتحال رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم اس دوران معمولی بہتری کے باعث کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1250.07 پوائنٹس کی مندی کے بعد 43902.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

کاروبار میں بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا،پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.77 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: طبی مسائل کا بہانہ، پی آئی اے میں عملے کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد

معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں چھائی ہوئی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے اثرات آئندہ بھی دیکھے جا سکتے ہیں، حصص مارکیٹ میں بہتری کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

Related Posts