سلمان خان کا فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کے حوالے سے اہم اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان کا فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کے حوالے سے اہم اعلان
سلمان خان کا فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کے حوالے سے اہم اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنی فلم کی ہدایت کاری بھی خود کریں گے بعدازاں ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ فلم کی ہدایت کاری فرہاد سمجی کرہے ہیں تاہم اب اس میں سلمان خان خان کا نام بھی شامل ہوگیا۔

مزید برآں فلم کبھی عید کبھی دیوالی کے پروڈیوسر ساجد نادیادوالا نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم سال 2023 میں عید کے موقع پر سینما گھروں میں جلوے بکھیرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جاوید شیخ کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

 دریں اثناء فلم کے حوالے سے شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دبنگ خان کی یہ فلم سال 2021 میں عید پر ریلیز ہونی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کو بڑے پردے کی زینت بننے سے روک دیا گیا تھا، بالآخر اب فلم اگلے سال عید میں ریلیز کی جائے گی مذکورہ فلم میں سلمان خان اور پوجا ہیج نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

Related Posts