سلیکٹڈ کو نشان عبرت بنائیں، آج منصفوں کاامتحان ہے، ریحام خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Reham Khan optimistic about the verdict against Imran Khan

اسلام آباد: معروف صحافی اور تجزیہ کار ریحام خان کا کہنا ہے کہ عدالت کو سلیکٹڈ کو نشان عبرت بنانا چاہیے، آج منصفوںکاامتحان ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں تحریک عدم اعتماد پر اسپیکر کی رولنگ کے بعد سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا ہے کہ آج کی سماعت طے کر دے گی کہ پاکستان میں آئین شکن راج کریں گے یا آئین کے علمبردار سر اٹھا کر چلیں گے، آج منصفوںکاامتحان ہے کہ وہ پاکستان کو کس راستے پر چلاتے ہیں۔

 

پہلے دن سے ایک متنازعہ کردار اور جمہوریت کو صریح طور پر تباہ کرنے کے بعد کوئی بھی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے اپنی پسند کے نگراں  سیٹ اپ کو کیسے قبول کر سکتا ہے!!منتخب سیٹ اپ کو مسترد کر دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:یہ نیازی آخر میں ہتھیار کیوں ڈال دیتے ہیں؟، عامر لیاقت نے عمران خان کو غدار قرار دیدیا

ایک راستہ پی سی او ججز کا ہے جو آئین شکنوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ایک راستہ آئین کی پاسداری کرنے والے ججز کا ہے۔ سلیکٹڈ کی واضح آئین شکنی کے بعد منصفوں کا امتحان ہے کہ وہ سلیکٹڈ کو نشان عبرت بنائیں تاکہ پھر کوئی حاکم آئین شکنی نہ کر سکے۔

Related Posts