عمران خان اگلے 15 روز تک وزیراعظم رہیں گے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤنگا، شیخ رشید
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤنگا، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ عمران خان اگلے 15 روز تک وزیراعظم رہیں گے۔

ایک بیان میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے،میرا خیال ہے کہ عمران خان مزید 15 دن وزیراعظم رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسلسل کہہ رہے ہیں کہ انتخابات ہی آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو خوش ہونا چاہیے کہ اگلے عام انتخابات میں ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہو رہی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشورے پر صدر مملکت عارف علوی نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بڑی سیاسی پیشرفت قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کو ”غیر آئینی” قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کے فوراً بعد سامنے آئی۔

اسمبلی تحلیل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن اس وقت صدمے کی حالت میں ہے، وزیر اعظم عمران خان

دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں موجودہ سیاسی اور آئینی بحران کا نوٹس لے لیا ہے۔

Related Posts