اسمبلیاں تحلیل، ملک میں 90 روز میں نئے انتخابات کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New elections announced in the country in 90 days

اسلام آباد: حکومت نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد ملک میں 90 روز میں نئے انتخابات کا اعلان کردیا۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حکومت کیخلاف سازش کو ناکام بناکر صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دیدی ہے اور ملک میں 90 روز میں نئے انتخابات ہونگے۔

اس سے قبل آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دیا تھا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری تحریک عدم اعتماد کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دیدی ہے جس کے بعد وزیرمملکت فرخ حبیب نے 90 روز میں نئے الیکشن کا پیغام دیا ہے۔

Related Posts