نئے پاکستان میں سحری، پرانے پاکستان میں افطاری ہوگی، بلاول

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے پاکستان میں سحری، پرانے پاکستان میں افطاری ہوگی، بلاول
نئے پاکستان میں سحری، پرانے پاکستان میں افطاری ہوگی، بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ اتوار کو ’نئے پاکستان‘ میں سحری اور ’پرانے پاکستان‘ میں افطاری کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی احتجاجی کال پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے الزام لگایا کہ امن و امان اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وہ ہفتہ کی شام پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ بلاول نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں کیونکہ وہ قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ”انہیں اسپورٹس مین جذبہ دکھانا چاہیے اور ایم این ایز کی اکثریت کا اعتماد کھونے کے بعد استعفیٰ دینا چاہیے۔“

پی پی پی رہنما نے کہا کہ وہ ’نیا پاکستان‘ میں سحری کریں گے اور ’پرانا پاکستان‘ میں افطاری کریں گے،انہوں نے کہا کہ ’شیطان کو کل جکڑ دیا جائے گا‘۔

آئندہ سیٹ اپ کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا گند صاف کر دیں گے، نظام میں اصلاحات کے بعد الیکشن ہوں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان جو کچھ کر رہے ہیں اس کا احتساب ہو گا، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات بالکل واضح ہیں کہ کسی بھی غیر آئینی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts