عمران خان کرسی بچانے کیلئے ملکی آئین کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ بالکل نامناسب ہے، وزیراعلیٰ سندھ
عدالت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ بالکل نامناسب ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کی کرسی بچانے کیلئے ملکی آئین کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ اکثریت کھو دینے کے بعد عہدے پر برقرار رہنا مناسب اقدام نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا تحفظ اور ملکی سلامتی ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔ صدرِ مملکت بھی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شیخ رشید کا ٹی وی اینکر بننے کا فیصلہ، شہباز گل اور حامد میر میں لفظی جنگ

پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدرِ مملکت کے آئینی اختیار سے وزیر اعظم کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس 14 روز بعد بلانا تھا مگر تاخیر ہی تاخیر کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت دے رہے تھے۔ کل ووٹنگ ہونی ہے اور وزیر اعظم بھی یہ کہہ چکے ہیں۔ ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان غلطیوں پر غلطیاں کر رہے ہیں۔ آئین کی خلاف ورزی کی کوشش کی جارہی ہے۔ عثمان بزدار نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا اور اسمبلی اجلاس بھی بلا لیا گیا۔ صدر مملکت کو آئین کے تحت اسی وقت اجلاس بلانا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوں گے اور جو سب سے زیادہ ووٹ لے لے وہ ملک کا وزیر اعظم بن جائے گا۔ وزیر اعظم کی تبدیلی جمہوری طریقے سے کی جارہی ہے۔ عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثریت کھو جانے کے بعد عہدے پر رہنا مناسب نہیں۔ آئین میں واضح ہے کہ عدم اعتماد ہو جائے تو وزیر اعظم کی ذمہ داری ختم ہوجائے گی۔ جس ادارے نے بھی آئین کی خلاف ورزی کی، اس سے بحران جنم لے گا۔ 

Related Posts