تربت میں ٹریفک حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تربت میں ٹریفک حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق
تربت میں ٹریفک حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر تربت میں کار اور موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ تربت کے علاقے عمری کھن میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد موقعے پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جامشورو میں کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم، 7افراد جاں بحق

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتار کار کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا جو موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔ جاں بحق افراد کی میتوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جامشورو میں کار اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ ماہ خوفناک حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد  جاں بحق ہوئے جن میں ایک خاتون اور 4 بچے شامل تھے۔ ریسکیو ٹیمیں حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔ 

Related Posts