ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد خلیجی ممالک میں بروز ہفتہ 02 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔
مزید برآں ترکی، عراق، یمن، لبنان، تیونس، مصر، امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ شامل ہیں میں بھی 02 اپریل کو ہی پہلا روزہ رکھا جائے گا بعدازاں ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا۔
BREAKING NEWS: The Crescent of #Ramadan 1443/ 2022 was SEEN in multiple Locations in Saudi Arabia, subsequently 1st Ramadan 1443 will be on Saturday, 2nd April 2022. pic.twitter.com/lqczGC59rF
— Haramain Sharifain (@hsharifain) April 1, 2022
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار کیا ہونگے؟
خیال رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے کل بیٹھے گی بعدازاں رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔