منحرف ارکان اسمبلی کو دیا گیا وقت ختم، عمران خان نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منحرف ارکان اسمبلی کو دیا گیا وقت ختم، عمران خان نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی
منحرف ارکان اسمبلی کو دیا گیا وقت ختم، عمران خان نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئر مین پی ٹی آئی کے تمام منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا اور اسی لئے ان کی جانب سے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

انہوں نے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات مسترد کردیے اور  بطور پارٹی چیئرمین اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

منحرف اراکین قومی اسبلی کے حوالے سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور عامر محمود کیانی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز تیار کیے گئے۔ منحرف اراکین کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔

 ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے آئین کے آرٹیکل 63-اے (ون) کے تحت ریفرنسز تیار کیے گئے ہیں، وزیراعظم نے بے ضمیر اراکین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ‘میں، ‘میرا’ اور ‘مجھے’ کی تکرار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا دستور، اراکین پارلیمان پر صداقت و امانت کی بنیادی شرط عائد کرتا ہے، ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی ہدایات سے کھلا انحراف کیا ہے، ضمیر فروشی اور ہارس ٹریڈنگ جیسے سنگین دستوری جرم کے مرتکب اراکین صادق و امین بھی نہیں رہے۔

مزید برآں مشیر پارلیمانی نے کہا کہ وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں ریفرنسز تیار کرلیے ہیں، منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کے تحت ریفرنسز جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے جائیں گے۔

Related Posts