وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ فواد چوہدری
وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا ہے جس سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے بعد حکومت نے ان رپورٹس پر فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، وفاقی وزراء اور گورنرز شریک

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

وزیر اعظم کی موجودہ سرگرمیاں

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور بلوچستان و سندھ کے گورنرز نے شرکت یقینی بنائی۔اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ 

 وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم اجلاس کی صدارت کی  جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر بلوچستان ظہور آغا کے علاوہ وفاقی وزراء علی زیدی، فواد چوہدری اور حماد اظہر شریک تھے۔

Related Posts