بے وقوف بنانے والوں سے ہوشیار ہوجائیں، اپریل فول آج منایا جا رہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے وقوف بنانے والوں سے ہوشیار ہوجائیں، اپریل فول آج منایا جا رہا ہے
بے وقوف بنانے والوں سے ہوشیار ہوجائیں، اپریل فول آج منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اپریل فول ہر سال یکم اپریل کو منایا جاتا ہے جس کے دوران عوام ایک دوسرے کو مختلف حیلے بہانوں سے بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں جس پر بے شمار سوشل میڈیا صارفین آج بھی تنقید کر رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اپریل فول کا مقصد بظاہر تفریح اور ہنسی مذاق ہے، تاہم بعض اوقات اس دن کی نوعیت انتہائی سنجیدہ ہوجاتی ہے جس سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور لوگ ایک دوسرے کا مذاق اڑا کر ان کی توہین کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین کا مسئلہ یورپ میں سیکورٹی تنازعات کے باعث پیدا ہوا،چینی وزیرخارجہ

بعض تاریخی حوالوں سے لوگ اپریل فول کو اسلام کی توہین سے جوڑتے ہیں اور بعض اسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تضحیک کا ایک مقصد بتاتے ہیں، تاہم یہ دن منانے والے اکثرلوگ اس سے لاعلم ہیں جو اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ 

ساتھیوں اور دوست احباب کو اپریل فول بنانے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلانا، عوام کا وقت ضائع کرنا اور انہیں کسی ایسے شخص کو خوش آمدید کہنے کیلئے ائیرپورٹ پر بھیجنا اپریل فول منانے والوں کے خاص طریقے سمجھے جاتے ہیں۔ 

پاکستان سمیت دنیا کا تقریباً ہر ملک کورونا جیسی عالمی وبا سے برسرپیکار ہے ایسے میں عوام الناس کو اپریل فول منانے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔بصورتِ دیگر کوئی بھی شخص انہیں بے وقوف بنا کر ان کی ہنسی اڑا سکتا ہے۔ 

Related Posts