یوکرین کا مسئلہ یورپ میں سیکورٹی تنازعات کے باعث اٹھا ہے،چینی وزیرخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین کا مسئلہ یورپ میں سیکورٹی تنازعات کے باعث اٹھا ہے،چینی وزیرخارجہ
یوکرین کا مسئلہ یورپ میں سیکورٹی تنازعات کے باعث اٹھا ہے،چینی وزیرخارجہ

بیجنگ: چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ یوکرین کا مسئلہ نہ صرف یورپ میں طویل عرصے سے مسلسل بڑھنے والے سیکورٹی تنازعات کے باعث اٹھا ہے بلکہ یہ سرد جنگ کی ذہنیت اور گروہی محاذ آرائی کا نتیجہ بھی ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق جمعرات کے روزچین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نیروسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کی۔ روسی وزیرِ خارجہ، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کی تیسری میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائیپر عمل درآمد کیا جائے گا اور چین- روس تعلقات کو اعلیٰ سطح پر فروغ دیا جائے گا۔

وانگ ای نے کہا کہ یوکرین کا مسئلہ نہ صرف یورپ میں طویل عرصے سے مسلسل بڑھنے والے سیکورٹی تنازعات کے باعث اٹھا ہے بلکہ یہ سرد جنگ کی ذہنیت اور گروہی محاذ آرائی کا نتیجہ بھی ہے۔

موجودہ صورتحال میں، ہم امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے روس اور یوکرین کی حمایت کرتے ہیں اور مذاکرات میں اب تک حاصل ہونے والے مثبت نتائج، اس تنازعیکی شدت کو کم کرنے نیز روس اور دیگر فریقین کی طرف سے بڑے انسانی بحران سے بچاو کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ہمیں یوکرین کے بحران سے سبق سیکھنا چاہیے، باہمی احترام اور سلامتی کے ناقابل تقسیم اصولوں کی بنیاد پر تمام فریقوں کے جائز سکیورٹی خدشات کا جواب دینا چاہییاور بات چیت کے ذریعے یورپین سکیورٹی کا ایک متوازن، موثر اور پائیدار ڈھانچہ تشکیل دینا چاہیے تاکہ یورپ میں طویل مدتی استحکام حاصل کیا جا سکے۔

Related Posts