روسی فوجیوں کی بوکھلاہٹ، اپنے ہی ملک کا طیارہ مارگرایا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی فوجیوں کی بوکھلاہٹ، اپنے ہی ملک کا طیارہ مارگرایا
روسی فوجیوں کی بوکھلاہٹ، اپنے ہی ملک کا طیارہ مارگرایا

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کافی وقت سے جاری ہے تاہم آج یوکرین پر حملے کے دوران روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنے ملک کا ہی طیارہ مار گرایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جیرمی فلیمنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے دوران روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنے ہی ملک کا طیارہ مارگرایا جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں اور وہ احکامات پر بھی عمل نہیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طالبات پر تعلیم کی پابندی رہی تو دنیا افغانستان سے منہ موڑ لے گی، اقوام متحدہ

اُن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کے لیے صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے لیکن صدر ولادیمیر پوٹن کے مشیر انہیں سچائی بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ روسی صدر نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا تھا۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی دلبرداشتہ ہیں اور ان کے پاس اسلحے کی بھی کمی ہے جس کے باعث وہ غصے اور مایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیار تباہ کر رہے ہیں اور احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

Related Posts