اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، حتمی وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے – انشاء اللہ
حتمی وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا-
وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہے – قتح اس قوم کی ہے فتح کپتان کی ہے –— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 31, 2022
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہے، قتح اس قوم کی ہے، فتح کپتان کی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ٹوئٹ میں غلطیاں، کیا وزیراعظم ڈوبتی کشتی سے گبھراگئے ہیں؟