اسلام آباد ایئر پورٹ، ایم کیو ایم پاکستان کے کنور نوید جمیل سے شہریوں کی تلخ کلامی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ایئر پورٹ، ایم کیو ایم پاکستان کے کنور نوید جمیل سے شہریوں کی تلخ کلامی
اسلام آباد ایئر پورٹ، ایم کیو ایم پاکستان کے کنور نوید جمیل سے شہریوں کی تلخ کلامی

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما کنور نوید جمیل سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر شہریوں کی تلخ کلامی، مذکورہ شہری ایم کیو ایم پاکستان کے حکومت سے علیحدگی پر ناراض تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے سینئر رہنما سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تلخ کلامی کی، انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ جھگڑا کرنے کی کوشش کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ واقعے کے بعد ان کی پارٹی نے معاملے کو سلجھانے کے لیے پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کارکنوں کے جذبے کا احترام کرتا ہوں لیکن یہ پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حامیوں کو پرسکون رکھیں۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گروپ کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو تین سال بعد حکومت چھوڑنے پر کنور نوید جمیل سے جھگڑا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حکمراں جماعت پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے اعلان کے چند گھنٹے بعد پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان 18نکات پر مشتمل معاہدے پر دستخط

ایم کیو ایم پاکستان قومی اسمبلی میں حکومت کی ایک اہم اتحادی تھی، اور اس کے اپنی رائے بدلنے کے بعد، اپوزیشن کے پاس اتنی تعداد ہے کہ وہ آسانی سے وزیر اعظم کو بے دخل کر سکتے ہیں۔

Related Posts