وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب ملتوی کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب ملتوی کردیا
وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب ملتوی کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو قوم سے اپنا خطاب ملتوی کردیا ہے، تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اس کی تصدیق کردی۔

فیصل جاوید نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان انشاء اللہ 100 فیصد جیت رہے ہیں۔ نجی چینل سے بات کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ کسی پتے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو کمزور کرنے کے بجائے مضبوط کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے تاکہ موجودہ سیاسی حالات کی روشنی میں قوم کو اعتماد میں لیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے یہ اعلان کابینہ کے اجلاس سے باہر آتے ہوئے صحافیوں سے مختصر بات چیت میں کیا۔

ادھر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو آخری گیند تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے 27 مارچ کو ہونے والے پاور شو میں ایک ”خط” دکھائیں گے، جس کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ خط میں مبینہ طور پر حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کے ثبوت موجود ہیں۔

اس پیشرفت کے ایک دن بعد حکومت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے چیف جسٹس کے ساتھ خط شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ساتھ ہی، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مسائل کی ”حساسیت“ کی وجہ سے خط پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

اتوار کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں، وزیراعظم نے اپنی جیب سے کاغذ کا ایک ٹکڑا نکالا اور اسے ہجوم کی طرف لہرایا، اور دعویٰ کیا کہ یہ ان کی حکومت کو گرانے کے لیے ”بین الاقوامی سازش” کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے الزام لگایا کہ غیر ملکی فنڈنگ حکومت کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ بیرون ملک سے پیسہ آ رہا ہے اور اندرون ملک لوگوں کا استعمال ہو رہا ہے۔ ان میں سے کچھ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ ان کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کچھ جان بوجھ کر اس رقم کو ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

Related Posts