اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بدھ کے روز کہا کہ سیاستدانوں کو وزیراعظم عمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک مختصر بیان میں کیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور اس کے دو وزراء نے بھی آج اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے اعلان کے بعد، وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں اور اپوزیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ایم این ایز کی مدد کے بغیر بھی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاس کرنے کے لیے مطلوبہ ایم این ایز کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم (پاکستان) نے حکومت سے اپنی راہیں جدا کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا