سارے بونے مل کر دیوقامت شخص کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں، فواد چوہدری کا سیاسی حالات پر تبصرہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارے بونے مل کر دیوقامت شخص کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں، فواد چوہدری کا سیاسی حالات پر تبصرہ
سارے بونے مل کر دیوقامت شخص کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں، فواد چوہدری کا سیاسی حالات پر تبصرہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مزاحیہ تبصرہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مشہور انگریزی ناول Gulliver’s Travels کا ٹائٹل شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں پاکستان پولیٹکس کا بھی استعمال کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ سارے بونے مل کر ایک دیو قامت شخص کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت سیاسی ماحول بہت زیادہ گرم ہے کراچی سے لے کر اسلام آباد تک وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد سے سیاسی بحران جنم لے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دو وزراء مستعفی، کیا متحدہ حکومت چھوڑ کر تاریخ رقم کرنے والی ہے؟

آج وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے اعلان کیا ہے کہ میں اور امین الحق وزارتوں سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

مزید برآں ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہوگا جب متحدہ کے 2 وزراء نے ایک ساتھ استعفے دینے کا اعلان کیا ہوگا۔

Related Posts