سر عام محبت کا اظہار کرنے والے جوڑوں سے متعلق بہروز سبزواری کا بڑا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سر عام محبت کا اظہار کرنے والے جوڑوں سے متعلق بہروز سبزواری کا بڑا انکشاف
سر عام محبت کا اظہار کرنے والے جوڑوں سے متعلق بہروز سبزواری کا بڑا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر و معروف اداکار بہروز سبزواری نے سرعام محبت کا اظہار کرنے والے جوڑوں سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

حال ہی میں سینیر اداکار نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ میں نے سرعام بہت سے جوڑوں کو ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا ہے۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو لوگ سرعام محبت کا اظہار کرتے ہیں وہ جعلی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھرے مجمعے کے سامنے محبت کا مظاہرہ کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ جو جوڑے سرِعام محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں اُن کی ازدواجی زندگی بڑے مسائل کا شکار ہوتی ہے اور اُن کے گھروں میں لڑائی جھگڑے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تصویری تجزیہ، شرمیلا فاروقی کی شادی کو 7 برس مکمل، کس تھیم سے سالگرہ منائی؟

انہوں نے ایسے جوڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اُن سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ گھر میں اپنے تعلقات میں توازن پیدا کریں پھر انہیں عوام کے سامنے ایک دوسرے سے اظہار محبت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزیدبرآں بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ نے کہا کہ ہماری شادی کے وقت تو کوئی ٹیکنالوجی بھی نہیں تھی اور بات پکی ہونے کیلئے بھی کئی مہینے لگ جاتے تھے۔

Related Posts