اسلام آباد: حلیف جماعت ایم کیو ایم (پاکستان) نے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا۔ وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اور وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے استعفے دے دئیے، فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ میرا استعفیٰ 1 بجے تک وزیر اعظم آفس پہنچ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اور امین الحق وفاقی وزارتوں سے مستعفی ہورہے ہیں۔
تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم اور اپوزیشن کا معاہدہ، اعلان آج کیا جائے گا