ول اسمتھ کا تھپڑ، کراس راک کے کامیڈی پروگرام کے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ول اسمتھ کا تھپڑ، کراس راک کے کامیڈی پروگرام کے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا
ول اسمتھ کا تھپڑ، کراس راک کے کامیڈی پروگرام کے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ول اسمتھ نے کرس راک کو آسکر تقریب کے دوران بیوی کا مذاق اڑانے پر تھپڑ ماردیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ اچھالا گیا۔

حال ہی میں اس حوالے سے ایک اور رپورٹ سامنے آئی ہے کہ کرس راک کے 2 اپریل کو ہونے والے کامیڈی پروگرام کی ٹکٹوں کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے آسکر ایوارڈ میں تھپڑ کے معاملے کے بعد بدھ سے شروع ہونے والے کامیڈی پروگرام کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید برآں اکیڈمی ایوارڈ ڈرامے کے بعد سے 18 مارچ کو کم از کم $46 فی ٹکٹ سے بڑھ کر سیکنڈری مارکیٹ پلیٹ فارم ٹک پک پر کم از کم $341 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ٹھیک نہیں تھا، مجھے معاف کردیں، ول اسمتھ

ٹک پک نے یہ بھی کہا کہ اتوار کی رات سے پیر تک کمپنی نے کامیڈین کے دورے کے لیے پچھلے مہینے کے مقابلے میں زیادہ ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔

یاد رہے کہ ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کو بیوی کا مذاق اُڑانے پر تھپڑ ماردیا تھا بعدازاں اس معاملے کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اس پر معافی بھی مانگ لی تھی۔

Related Posts