وزیر اعظم عمران خان سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے
وزیر اعظم عمران خان سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان تحریکِ عدم اعتماد پر مشاورت کیلئے سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس کے دوران ملک میں جاری سیاسی بحران کا حل نکالنے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس تحریکِ عدم اعتماد پر مشاورت کیلئے طلب کیا جس کے دوران اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے حکمتِ عملی پر بھی گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر مستعفی ہونے کیلئے تیار، وزیر اعظم ایم کیو ایم وفد سے ملاقات آج کرینگے

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس کے دوران تحریکِ عدم اعتماد کے تناظر میں پی ٹی آئی حکومت کو دستیاب قانونی و آئینی آپشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اراکینِ قومی اسمبلی کو تحریری ہدایات پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو ہدایات جاری کیں جن کے مطابق اراکین ووٹ ڈالنے سے گریز کریں گے اور تحریکِ عدم اعتماد والے دن کوئی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد پر پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد پارلیمانی اراکین بات کریں گے۔ تحریکِ انصاف کا کوئی بھی رکن عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے روز اسمبلی نہیں جائے گا، نہ ہی اپنی دستیابی یقینی بنائے گا۔

Related Posts