تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ کے دن کوئی اسمبلی نہ آئے، پارٹی ارکان کووزیر اعظم کا خط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ کے دن کوئی اسمبلی نہ آئے، پارٹی ارکان کووزیر اعظم کا خط
تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ کے دن کوئی اسمبلی نہ آئے، پارٹی ارکان کووزیر اعظم کا خط

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 28 مارچ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیش کی تھی۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسے جمعرات 31 مارچ تک ملتوی کر دیا۔

خط میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹنگ یا قومی اسمبلی میں پہنچنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین ووٹنگ سے پرہیز کریں گے/جس دن ووٹنگ ہوگی اس دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے دن خود کو دستیاب نہیں بنائے گا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے صرف نامزد پارلیمانی ارکان ہی تحریک پر بحث کے دوران بات کریں گے۔

خط کے متن کے مطابق تمام اراکین پر واضح کیا جاتا ہے کہ کوئی بھی رکن کسی بھی دوسری پارلیمانی پارٹی کو عدم اعتماد کے ووٹ سے متعلق، کسی ہدایت کی خلاف ورزی یا کسی قسم کی حمایت نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: خاندان اور پارٹی ایک پیج پر ہیں، چوہدری شجاعت نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

عمران خان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کو رکن اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا، ووٹنگ کے دوران کوئی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، جو رکن پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس پر پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔

Related Posts