شاہ محمود قریشی افغان ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی افغان ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
شاہ محمود قریشی افغان ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 29 اور 31 مارچ کو ہونے والے ”افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ“ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو چین کے شہر ہوانگ شان پہنچ گئے۔

ہوانگشن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر بیجنگ میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور افغانستان کے بارے میں نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی تھے۔ وزیر خارجہ نے چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی ی کی دعوت پر چین کا دورہ کیا۔

پڑوسی ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شریک ممالک کے ہم منصبوں سے بات چیت کریں گے۔

اپنے دورہ چین پر روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو علاقائی نظریے سے نہیں بلکہ مشترکہ اور اجتماعی ذمہ داری کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ اور خونریزی کے زخم بھرنے میں بہت وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ناکامی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان دھمکی آمیز خط عدالت میں پیش کرنے کو تیار ہیں، اسد عمر

اگر عالمی برادری دوبارہ افغانستان کو ناکام بناتی ہے تو اس کے نتیجے میں مہاجرین کی تازہ آمد، دہشت گردی میں اضافہ اور منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوگا۔

Related Posts