اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ پاکستان ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی قیادت کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارۂ تحفظِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہم تاریخ کے ایسے مقام پر ہیں جہاں ہمیں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
Proud of my team. “We are at a point in history where we need to act, and Pakistan is leading on this important effort” says UNEP.https://t.co/jqcq8b7jRe
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 29, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ادارۂ تحفظِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیات کے متعلق اہم اقدامات اٹھانے کیلئے عالمی برادری کی سربراہی کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا