وزیر اعلیٰ بننے کی راہیں ہموار، منحرف اراکین کا پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہیں ہموار ہو گئیں۔ منحرف اراکینِ اسمبلی نے بھی پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے منحرف اراکینِ پنجاب اسمبلی نے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا کھل کر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے پرویز الٰہی کے متعلق جو فیصلہ کیا ہے، اس کی حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہوگا

پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے مزید کہا کہ ہمارے اراکین کی تعداد 7 ہے۔ ن لیگ کے 15 سے زائد اراکین وزارتِ اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی کے حق میں ووٹ دیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کے گروپ نے بھی پرویز الٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کیلئے مناسب امیدوار قرار دے دیا۔ووٹ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے۔ علیم خان گروپ نے بھی کل مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا جس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے علاوہ پنجاب کے معاملات بھی شامل ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن قائدین کو حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر آگہی دیں گے۔ نواز شریف سمیت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت، جمعیت علمائے اسلام (ف) رہنما اور پی ڈی ایم کی دیگر قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔

Related Posts