پاکستان میں کورونا کے 269نئے کیسز رپورٹ، 1مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 269نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 1 مزید شہری انتقال کرگیا۔ 

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 24 ہزار 355افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 347افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دو دن کی چھٹی کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس پھرفعال

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 27ہزار46 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.99 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 74لاکھ  15ہزار 453ہو گئی جبکہ کورونا کے 432مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 47مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 473ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 8 ہزار 535 ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 989، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 926، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 18 ہزار 968، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 48، بلوچستان 35ہزار 471، آزاد کشمیر 43 ہزار 254جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 699کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار553 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 95، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 315، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts