رمضان المبارک کی تیاریاں، غلافِ کعبہ کی مرمت و صفائی کا کام مکمل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

ریاض: سعودی عرب میں حرمین الشریفین انتظامیہ نے ماہ صیام کے پرتپاک استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں غلافِ کعبہ کی مرمت و صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غلافِ کعبہ کی مرمت و صفائی رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں کی گئی ہے۔

حرمین الشریفین انتظامیہ کے تحت غلافِ کعبہ کمیٹی کے سربراہ فہد بن حضیض الجابری نے کہا کہ غلافِ کعبہ کی مرمت اور صفائی کا کام طے شدہ منصوبے کے مطابق کیا جاتا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ فہد بن حضیض کا ا س حوالے سے کہنا تھا کہ ماہرین روزانہ کی بنیاد پر غلافِ کعبہ کا معائنہ کرتے ہیں۔ اِن ماہرین میں سے بعض کا 26 سال کا تجربہ ہے۔

مزید پڑھیں: معتمرین کے ساتھ ساتھ عام نمازیوں کو بھی خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت

انہوں نے کہا کہ غلافِ کعبہ کی مرمت و صفائی کمیٹی کے طے شدہ ضوابط کے تحت کی جاتی ہے۔غلافِ کعبہ کا جائزہ لیا گیا اور جہاں کہیں مرمت کی ضرورت تھی وہاں مرمت کرنے کے بعد صفائی کے علاوہ غلاف کو حلقوں سے مضبوطی کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔

Related Posts