دنیا بھر میں ٹوئٹرکی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات درپیش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا
ٹوئٹر نے صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

کراچی: سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز دنیا بھر میں متاثر ہونے سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس کے حوالے سے اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ اس کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث کروڑوں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف نہیں دیا گیا ہے کہ ان کی سروس کیوں متاثر ہوئی؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ صارفین میں 56 فیصد کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ استعمال کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے،37 فیصد صارفین کے مطابق ایپلی کیشن میں خرابی کا سامنا ہے جبکہ 7 فیصد کی رائے ہے کہ ٹوئٹر فیڈ میں خرابی دیکھی جارہی ہے۔

اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ تقریباً دو گھنٹوں بعد کچھ مایوس صارفین نے ٹوئٹر تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی کے بعد بندش پر شدید ردعمل دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کی کوئی خاص شکایات سامنے نہیں آئیں۔ٹوئٹر کی سروس پاکستان میں بالکل صحیح ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل کا صارفین کے لئے زبردست تحفہ، نیا فیچر متعارف

اس سے قبل گزشتہ ماہ فروری میں بھی ٹوئٹر کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں ہزاروں صافین کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts